‘امریکا نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا‘

‘امریکا نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا‘ ‘امریکا نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا‘

امریکا کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری کا اعلان، نکی ہیلی کہتی ہیں انسانی حقوق کا مذاق بنانے والے ادارے میں مزید نہیں رہ سکتے۔

امریکہ نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے ممبران پر منافق ہونے اور کونسل کے اسرائیل مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کونسل کی ممبرشپ چھوڑ دی ہے۔ امریکہ کی اقوام متحدہ میں سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق منافقانہ ہے۔ امریکہ نے کونسل برائے انسانی حقوق پر اسرائیل مخالف ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کونسل کا ممبر رہنے کے فیصلے پر نظرثانی کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بیان میں امریکی فیصلے کے حوالےس کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ کونسل کا ممبر رہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین نے امریکی فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ انھوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کو بے ضمیر قرار دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store