دنیا کا 40 فیصد اسلحہ امریکی شہریوں کے پاس ہے

دنیا کا 40 فیصد اسلحہ امریکی شہریوں کے پاس ہے دنیا کا 40 فیصد اسلحہ امریکی شہریوں کے پاس ہے

اِسمَال آرم سروے کے مطابق امریکی آبادی دنیا کی مجموعی آبادی کا صرف 4 فیصد ہے لیکن دنیا کا 40 فیصد اسلحہ، امریکی عوام کے پاس ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے اپف پی کے مطابق سروے میں انکشاف کیا گیا کہ دنیا میں ایک ارب سے زائد اسلحہ موجود ہے جس میں سے 85 فیصد اسلحہ شہریوں کے ہاتھوں میں ہے۔

جینوا میں گریجویٹ انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیڈیز نامی ادارے نے 133 مملک اور خطے سے اسلحہ کی رجسٹریشن سے متعلق معلومات جمع کیں اور سروے کے نتائج 56 ممالک سے اخذ کیے گئے۔

سروے کے مطابق شہریوں کے پاس 85 کروڑ 70 لاکھ چھوٹی بڑی بندوقیں ہیں جس میں سے 39 کروڑ 30 لاکھ بندوقیں امریکا میں ہیں، اس اعتبار سے صرف امریکا میں مجموعی اعتبار سے 25 ممالک سے زیادہ اسلحہ موجود ہے۔

رپورٹ کے مصنف ارون کرپ کے مطابق ‘گزشتہ 10 برس کے دوران امریکا میں بندوق کی ملکیت پر غیر معمولی زور دیا گیا’۔

install suchtv android app on google app store