یمن میں سعودی اتحادی افواج کا ائرپورٹ پر قبضہ

یمن میں سعودی اتحادی افواج کا ائرپورٹ پر قبضہ یمن میں سعودی اتحادی افواج کا ائرپورٹ پر قبضہ

یمن میں سعودی اتحادی فوج نے شدید لڑائی کے بعد ساحلی شہر الحدیدہ کے ہوائی اڈے پر قبضہ کرلیا جبکہ جھڑپوں میں 280 حوثی جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں سعودی اتحادی فورسز الحدیدہ ایئر پورٹ پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ یمنی و سعودی فوج نے بدھ کو اس ہوائی اڈے پر ایک بڑا حملہ کیا۔

چار روز سے جاری جنگ کے بعد باالاخر اتحادی فورسز الحدیدہ ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہوگئیں اور دو اطراف سے ہوائی اڈے کی حدود میں داخل ہوگئی ہیں۔

سعودی اتحادی فورسز کے اس آپریشن میں 280 حوثی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یمنی فوج کی جانب سے اب ہوائی اڈے اور اس کے آس پاس کے علاقے کو بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز آلات سے صاف کرنا شروع کیا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق الحدیدہ کا ہوائی اڈہ اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے جو یمن کی دوسری بڑی بندرگاہ الحدیدہ کے قریب واقع ہے جو حوثیوں کیلئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے۔

install suchtv android app on google app store