سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے فائل فوٹو سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے

سعودی عرب، یورپ، امریکا اور کینیڈا سمیت کئی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔

مسلمان عید الفطر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں، سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید ادا کر دی گئی، لاکھوں مسلمان اللہ کے حضور سر بسجود ہوئے، اس موقع پر عالم اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

سعودی عرب کے علاوہ مشرق وسطی کے ممالک اور ترکی میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں نماز عید کے موقع پر فٹبال ٹیم کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔ جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں انڈونیشیا، ملائیشیا اور ہانگ کانگ میں بھی آج عید ہے۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کی مسجد الاظہر میں تین ہزار افراد نے نماز عید ادا کی۔

install suchtv android app on google app store