دنیا کی معمر ترین خاتون117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

دنیا کی معمر ترین خاتون117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں فائل فوٹو دنیا کی معمر ترین خاتون117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

جاپان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون تاجیما 117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں ہیں۔ وہ اپنے آبائی علاقے کے ایک اسپتال میں زیرِعلاج تھیں۔

زندگی کی ایک سو سترہ بہاریں دیکھنے والی جاپان کی نابی تاجیما پورے ملک کو سوگوار کر گئیں۔ تاجیما 4 اگست 1900کو پیدا ہوئیں تھیں۔ جاپانی حکام نےتاجیما کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ رواں برس جنوری سے وہ اپنے آبائی علاقے کے ایک اسپتال میں زیرِعلاج تھیں۔

دوسری طرف خاتون کے بعد گینز بک آف ورلڈریکارڈ نے تصدیق کی ہے کہ دنیاکےسب سےمعمرترین انسان جاپان سے تعلق رکھنے والا ہی ہے جس کی عمر 112سال ہے۔ان کانام ماسازو نوناہے جوکہ 25جولائی 1905میں پیداہوئے تھے۔ انھیں حال ہی میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو میں دنیا کے سب سے معمر ترین شخص ہونے کا تصدیقی سرٹیفیکیٹ بھی حوالے کیاگیا تھا۔

install suchtv android app on google app store