غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید فائل فوٹو غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید

غزہ میں مسلسل چوتھے جمعے بھی ہزاروں فلسطینی اپنے حقوق کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں جب کہ نہتے مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی سرحد پر 30 مارچ سے شروع ہونے والے ’دی گریٹ ریٹرن مارچ‘ کے عنوان سے لگاتار چوتھے جمعے بھی ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی احتجاج کررہے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔

مظاہرین نے بڑی بڑی پتنگوں کے ساتھ صفحات پر نوٹ بھی لکھ کراڑائی ہیں جس میں صہیونیوں کو فلسطین سے نکل جانے کا کہا گیا ہے،صفحات میں لکھا کہ اسرائیلیوں کے لیے فلسطین میں کوئی جگہ نہیں۔

 اسرائیلی فوج نے بھی جوابی پیغام میں پمفلٹس سرحد کے قریب پھینکیں ہیں جس میں مظاہرین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ سرحد سے دور رہیں جب کہ اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر براہ راست گولیاں برسائی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 2 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 24سالہ احمد راشد گولی لگنے سے شہید ہوا گیا اور ان کی میت اسپتال منتقل کردی گئی ہے،دوسرے شہید ہونے والے فلسطینی کی شناخت احمد ابوعقیل کے نام سے ہوئی جنہیں سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک میں اب تک اسرائیلی فائرنگ سے مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 37ہوچکی ہے جب کہ 4ہزار زخمی ہیں۔

install suchtv android app on google app store