شامی حکومت اورعوام دشمنوں کے مقابلے میں اور زیادہ مضبوط ہوں گی: سربراہ ایرانی فوج

سربراہ ایرانی فوج سربراہ ایرانی فوج

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کو دہشت گردوں کی شکست سے ان ملکوں کی مایوسی اور جھنجھلاہٹ کا نتیجہ قراردے دیا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے شام کے وزیردفاع علی ایوب سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ جارحیت کا ارتکاب کرنے والوں کو نہ صرف ان کے غیر قانونی اور وحشیانہ اقدام کا کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ شام کی حکومت اورعوام ملکی اورغیر ملکی دشمنوں کے مقابلے میں اور زیادہ متحد اور مضبوط ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایران، شام کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہے اور دہشت گردوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے سے عرب اور مغربی ملکوں کے حمایت یافتہ وحشی اور جرائم پیشہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں استقامتی محاذ اور زیادہ مضبوط ہوگا

install suchtv android app on google app store