سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کی سائیکل ریس کا انعقاد

سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کی سائیکل ریس فائل فوٹو سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کی سائیکل ریس

سعودی عرب میں خواتین کی میراتھن دوڑ کے بعد پہلی مرتبہ خواتین کی سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔

سعودی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب خواتین سائیکل ریس میں شرکت کرتی نظر آئیں۔

یہ ریس ساحلی شہر جدہ کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی جس میں 47 خواتین نے حصہ لیا۔

’بی فرسٹ ‘نام کے ایک گروپ کی جانب سے اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد خواتین کو صحت مندانہ سرگرمیوں اور اسپورٹس میں حصہ لینے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

اس مقابلے کی شرکاء کو 10 کلومیٹر کی مسافت طے کرنا تھی جو کہ ارویٰ المعودی نامی خاتون اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

install suchtv android app on google app store