سعودی عرب بھارت میں 44 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری لگائے گا

 آئل ریفائنری فائل فوٹو آئل ریفائنری

سعودی عرب اور بھارت نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت بھارت کے مغربی ساحل پر پیٹروکیمیکل مصنوعات کی ایک فیکٹری اور سالانہ 6 کروڑ ٹن تیل صاف کرنے کی گنجائش رکھنے والی ایک آئل ریفائنری قائم کی جائے گی۔

معاہدے کے مطابق  سعودی عرب کی ارامکو کمپنی  50 فیصد کا حصہ رکھے گی جبکہ باقی نصف کی ملکیت تین بھارتی اسٹیٹ ریفائنریز رکھیں گی۔

زرائع کے مطابق ہندوستانی وزیر پٹرولیم درمیندرا پرادھن اور سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نےمفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئیے۔

 مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد خالد الفالح کا کہنا تھا کہ مغربی ساحل پر ریفائنری میں سرمایہ کاری سے بھارت کے لیے تیل کی سپلائی میں اضافہ ہو گا اورسعودی عرب بھارت کے مغربی ساحل پر اس ریفائنری کے لیے کم از کم 50فی صد خام تیل فراہم کرے گا۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store