پیوٹن چوتھی بار روس کے صدر منتخب

پیوٹن چوتھی بار روس کے صدر منتخب پیوٹن چوتھی بار روس کے صدر منتخب

روس میں جاری صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ولادیمیر پیوٹن 74 فیصد ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں۔

ایگزٹ پول کے مطابق ولادیمیرپیوٹن نے 73.9 فیصد ووٹ لے کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے اور وہ چوتھی مدت کے لیے روس کے صدر بننے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو رات 8 بجے تک جاری رہا۔

صدارتی انتخابات میں صدر پیوٹن کے مقابلے پر 7 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔

پندرہ سو سے زائد عالمی مبصرین اور ہزاروں مقامی مبصرین نے صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ کے عمل کو بہت قریب سے دیکھا جبکہ حکومت کی جانب سے صدارتی انتخاب کو شفاف بنانے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store