شام میں دہشت گرد دوبارہ کیمیائی حملہ کرسکتے ہیں: روس

شام میں دہشت گرد دوبارہ کیمیائی حملہ کرسکتے ہیں: روس فائل فوٹو شام میں دہشت گرد دوبارہ کیمیائی حملہ کرسکتے ہیں: روس

روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے غوطہ شرقی میں شامی حکومت مخالف مسلح گروہ  کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کر سکتے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دمشق کے مضافاتی علاقے غوطہ شرقی میں غیر قانونی مسلح گروہ زہریلے ہتھیاروں کا استعمال کر کے اشتعال انگیز اقدامات انجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے شام میں قائم مرکز کی اطلاعات کے مطابق غیر قانونی مسلح گروہ جنھوں نے غوطہ شرقی پر قبضہ کر رکھا ہے اس علاقے سے عام شہریوں کو باہر نہیں نکلنے دے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گرد گروہ نے سیکڑوں خواتین اور بچوں کو اپنی بنائی ہوئی جیلوں میں قید کر رکھا ہے روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن شام میں طاقت کا استعمال کرنے کا بہانہ تلاش کر رہا ہے اور یہ فائربندی کے سمجھوتے کے منافی ہے۔

install suchtv android app on google app store