میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ

ریاست اوکساکا میں 7.2 شدت کے خوفناک زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں فائل فوٹو ریاست اوکساکا میں 7.2 شدت کے خوفناک زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں

ریاست اوکساکا میں 7.2 شدت کے خوفناک زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں خوفناک زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جب کہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی۔

امدادی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے شہر کی تمام عمارتیں لرز اٹھیں تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ میکسیکو میں پچھلے سال ستمبر میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا جس میں 300 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store