سعودی عرب ، ٹریفک حادثہ سے گاڑی میں آگ

سعودی عرب ، ٹریفک حادثہ سے گاڑی میں آگ فائل فوٹو

 مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہر باحہ کی الحجرہ کمشنری میں الجرین روڈ پر 2 گاڑیوں میں ٹکر سے آگ لگ گئی ۔ ایک مسافرجاں بحق ہو گیا اور 3جھلس گئے۔

سعودی عرب کے ریسکیو ڈیپارٹمنٹ ہلال احمر کے ترجمان عماد الزہرانی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہمیں 2 گاڑیوں میں آگ لگنے اور ٹریفک حادثے کی اطلاع ملی تھی۔

فوراً ہی 2امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر بھیجی گئیں۔ معائنے پر پتہ چلا کہ ایک شخص کی لاش سوختہ ہوگئی ہے

جبکہ 3مسافر جھلس گئے ۔ متاثرین کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store