کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ، اہم کمانڈر سمیت 2 ہلاک

کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ، اہم کمانڈر سمیت 2 ہلاک فائل فوٹو کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ، اہم کمانڈر سمیت 2 ہلاک

فاٹا میں کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے اسپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر احسان عرف نورے سیمت 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے مرکز اور احسان عر ف نورے کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر احسان عرف نورے اپنے ساتھی ناصر محمود سمیت ہلاک ہوگیاہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق احسان عرف نورے حقانی گروپ کمانڈر تھا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کی سترہ تاریخ کو بھی کرم ایجنسی کے علاقے لوئرل کرم میں ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

ڈرون حملہ لوئر کرم کے علاقے بادشاہ کوٹ میں کیا گیا جہاں ڈرون طیارے سے فائر کیا گیا میزائل ایک گھر کے باہر گرا تھا، حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ حملے میں زخمی ہونےو الے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال چھبیس دسمبر کو پاک افغان بارڈر کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ڈرون حملہ سرحدی علاقے مٹہ سنگر میں ایک گاڑی پر کیا گیا۔ ڈرون سے گاڑی پر دو میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں ایک کمانڈر سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کمانڈر کی شناخت جمیع الدین کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ڈرون حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اس سے قبل 30 نومبر کو پاک افغان سرحد پر کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حملے میں طالبان کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store