شمالی کوریا امریکا کو نقصان پہنچا سکتا ہے: سی آئی اے

امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو فائل فوٹو امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو

امریکی ادارے سی آئی اے کے سربراہ نے اپنے ہی سربراہ کو خبرادار کیا ہے کہ شمالی کوریا نے سالانہ میزائل پریڈ کےلئے نہیں چلانے کےلئے بنائے ہیں،،شمالی کوریا امریکا کو نقصان پہنچانے والے میزائل سسٹم کے قریب پہنچ چکا ہے۔

امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کو خطرہ پہنچانے والی جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے اب چند ماہ کے فاصلے پر ہے۔ اور شمالی کوریا کے حکمران کم یونگ ان ایک کامیاب میزائل تجربے کے بعد مزید تجربات کرنا بند نہیں کریں گے۔

واشنگٹن میں امیریکن اینٹرپرائز انسٹیٹیوٹ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ شمالی کوریا کو امریکہ پر جوہری میزائل داغنے سے روکنے کا عزم رکھتی ہے اور اس مقصد کے لیےماضی کے برعکس مزید وسائل مختص کرنا ہوں گے۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب امریکہ نے عالمی برادری سے یہ مطالبہ کر رکها ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت کو بڑهنے سے روکنے کے لیے اس پر مزید مالی اور معاشی پابندیاں لگائی جائیں۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹوئٹر اور پالیسی بیانات کے دوران براہ راست دهمکیوں کے باوجود بهی شمالی کوریا نے حال ہی میں ہائیڈروجن بم کا تجربه کیا۔شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کے بھی تجربات کیے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ایک میزائل نیویارک اور واشنکٹن تک پہنچنے کی صلاحیت رکهتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store