پاکستانی نژاد خاتون برطانیہ کی پہلی مسلمان وزیر بن گئیں

پاکستانی نژاد خاتون برطانیہ کی پہلی مسلمان وزیر بن گئیں فائل فوٹو پاکستانی نژاد خاتون برطانیہ کی پہلی مسلمان وزیر بن گئیں

پاکستان نژاد برطانوی پارلیمینٹرین نصرت غنی نے برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مسلمان خاتون وزیر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اس سے قبل بھی برطانیہ میں کئی پاکستانی نژاد مسلمان سیاستدان برطانیہ کے کئی اہم سرکاری عہدوں پر تعینات ہونے کے اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

نصرت غنی سے قبل نومبر 2017 میں پاکستانی نژاد شبنم چوہدری اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی نہ صرف پہلی پاکستانی بلکہ پہلی ایشیائی و خاتون سپرنڈنٹ بنی تھیں۔


اسی طرح میئر لندن صادق خان بھی وہ پہلے پاکستانی نژاد اور مسلمان ہیں، جو دنیا کے اہم ترین شہروں میں سے ایک کے میئر منتخب ہوئے۔

اعزاز حاصل کرنے کے بعد نصرت غنی نے ٹوئیٹ کی کہ وہ پہلی مسلم خاتون وزیر بننے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

انہوں نے پہلی بار مسلمان خاتون وزیر کی حیثیت سے کامن آف ہاؤس ڈسپیچ باکس میں اپنی تقریر کی ویڈیو بھی شیئرکی۔

install suchtv android app on google app store