صیہونیوں نے مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کردیا

صیہونیوں نے مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کردیا صیہونیوں نے مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کردیا

صیہونیوں نے مقدس مقامات کی توہین میں کوئی کثر نہ چھوڑی، مسجد اقصیٰ میں جوتوں سمیت سیر سپاٹے کرتے رہے۔ دوسری جانب دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے مظلوم فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا، جبکہ اسرائیلی عدالت نے گرفتارنو عمر فلسطینی بچی احد تمیمی کی قید میں اضافہ کردیا۔

فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے مظالم کم نہ ہوسکے۔ صیہونی فوج نے ایک مظلوم کشمیری کو شہید کردیا، اسرائیلی عدالت نے فلسطینی نوعمر مزاحمت کار بچی عہد تمیمی کی مدت قید میں بھی اضافہ کردیا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ اور وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت احمد نصر جرار کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر بائیس سال بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب آزادی فلسطین کے لیے جدوجہد کرنے والی نوعمر بچی عہد تمیمی کو اسرائیلی حکومت نے رہائی کے لیے مدت پوری ہونے کے بعد بھی رہا نہیں کیا بلکہ ان کی حراست میں مزید توسیع کردی ہے، اسرائیلی حکومت نے عہد تمیمی کو فوج کے خلاف مزاحمت کرنے پر گرفتار کیا تھا۔

صیہونیوں صرف ان مظالم پر بس نہیں کیا بلکہ مسجد اقصی کا تقدس پامال کرتے ہوئے جوتوں سمیت مسجد میں گھس گئے۔ جس پر فلطینیوں نے شدید احتجاج کیا۔

install suchtv android app on google app store