امریکی سفارتخانہ ایک سال میں القدس منتقل نہیں ہوسکتا، ٹرمپ

امریکی سفارتخانہ ایک سال میں القدس منتقل نہیں ہوسکتا، ٹرمپ امریکی سفارتخانہ ایک سال میں القدس منتقل نہیں ہوسکتا، ٹرمپ

بدزبان ٹرمپ نے اپنےبیان پر یو ٹرن لے لیا، کہا ایک سال کے اندر امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی ممکن نہیں، جس کی وجہ سے اسرائیل کے خواب چکنا چور ہوگئے۔

نیتن یاہو کے خواب ہوگئے چکنا چور، امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی کا معاملہ پڑگیا کھٹائی میں۔ ٹرمپ نے اپنے ہی بیان پر یوٹرن لے لیا، کہا امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی ایک سال میں ممکن نہیں۔

اسرائیل کے راتوں رات امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کے خواب پر ڈونلڈ ٹرمپ نے پانی پھیر دیا اور کہا کہ ایک سال کے اندر سفارت خانے کی منتقلی ممکن نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اس خوش خیالی کا اظہار کیا تھا کہ امریکی سفارتخانے کی منتقل کا کام سب کی سوچوں سے تیز اور اب سے ایک سال کے اندر ہوگا۔ لیکن جب امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے نیتن یاہو کا بیان رکھا گیا، تو انہوں نے اس کی تردید کردی۔

اس سے پہلے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا تھا کہ تین سال سے کم عرصے میں سفارتخانے کی القدس منتقلی ممکن نہیں ہوگی۔

install suchtv android app on google app store