شمالی کوریا سے مذاکرات کے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، جنوبی کوریا

شمالی کوریا سے مذاکرات کے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، جنوبی کوریا شمالی کوریا سے مذاکرات کے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، جنوبی کوریا

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ انکھیں کھلی رکھ کر شمالی کوریا کے ساتھ اعلی سطحی ملاقات جاری رکھے گا۔

جنوی کوریا کا بیان شمالی کوریا کے بارے میں عالمی انتباہ کے بعد آیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے وقت حاصل کرنے کے لیے مذاکرات کا کھیل کھیل رہاہو۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی وزیرخاجہ کینگ کیونگ وا نے کہاکہ ہم مزاکرت کے موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائینگے۔ ہم سے زیادہ بہتر شمالی کوریا کو کوئی نہیں جانتا اور ہم اس سے دہائیوں سے نمٹتے آرہے اور اس کے ساتھ ہمارے مزاکرات شروع اور ختم ہوتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ ماضی میں ہمارا شمالی کوریا سے کوئی رابطہ نہیں تھا، لہذا اب ہمارے لیے موقع ہے جس کا ہم بھرپور فائدہ اٹھائینگے۔

خاتون وزیرخارجہ نے کہا کہ آپ مذاکرات کے حوالے سے بہت سے مفروضوں پر بات کرسکتے ہیں کہ یہ کیوں مذاکرات کررہے ہیں۔ شمالی کوریا کے فیصلہ ساز بھی اپنے عمل کے حوالے سے مزاکرات کی پیمائش کررہے ہونگےْ۔

انھوں نے کہا لیکن ہم سب کے باوجود مذاکرات کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائینگے۔

install suchtv android app on google app store