استنبول، مزید 5 صحافی جیل منتقل، تعداد 151 ہوگئی

استنبول، مزید 5 صحافی جیل منتقل، تعداد 151 ہوگئی استنبول، مزید 5 صحافی جیل منتقل، تعداد 151 ہوگئی

ترکی میں میڈیا کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی چلی جارہی ہے۔ ترک قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی میں معاونت کے الزام میں مزید پانچ صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترکی میڈیا کے مطابق دہشت گردی کے پروپیگنڈے کےالزام میں ترکی میں 5 صحافیوں کوجیل بھیج دیا گیا۔پانچوں کو جیل بھیجنے کا حکم استنبول کی ایک عدالت نےجاری کیا۔ جہاں انکے خلاف مقامی پولیس کی جانب سے شواہد پیش کئے گئے ہیں جس پر دونوں جانب سے وکلا نے بحث کی اور صحافیوں کے وکیل نے الزامات کو مسترد کیا لیکن عدالت نے چند شواہد کو بنیاد بنا کر صحافیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

ترکی میں جیل بھیجے جانے والے صحافیوں کی تعداد 151 ہوگئی۔ چار صحافیوں پر کردوں کے حامی اخبار کی مہم میں شامل ہونےکا الزام تھا۔ترک میڈیا کے مطابق چاروں صحافیوں کو 18ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کرد اخبار کے ایڈیٹر ان چیف کو 3 سال9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔،،عالمی صحافتی تنظیموں نے ترکی کی جانب سے اٹھائے جانے والے ان اقدامات کو آزادی صحافت کے خلاف قرار دیتے ہوئے صحافیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store