سعودی شہزادوں کے لئے جیل بننے والا ہوٹل دوبارہ کھل گیا

سعودی شہزادوں کے لئے جیل بننے والا ہوٹل دوبارہ کھل گیا سعودی شہزادوں کے لئے جیل بننے والا ہوٹل دوبارہ کھل گیا

سعودی شہزادوں کے لئے عارضی جیل بننے والا ہوٹل دوبارہ کھول دیا گیا ہے،،عرب میڈیا کے مطابق کچھ شہزادوں نے پیسے کے عوض رہائی پائی اور کچھ جیل منتقل کیا گیا۔

سعودی دار الحکومت ریاض میں قائم رٹز کارلٹن ہوٹل نے اپنے ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ سے دوبارہ اپنے گاہکوں کو خدمات فراہم کرے گا۔

اس ہوٹل کا یومیہ کم ازکم کرایہ ستر ہزار روپے ہے جبکہ سعودی عرب میں ماہ نومبر میں شروع ہونے والی انسداد بدعنوانی کے تحت حراست میں لئے گئے گیارہ شہزادوں سمیت اہم کاروباری شخصیات اور اعلی سطحی حکام کو رٹز کارلٹن ہوٹل میں ٹھرایا گیا تھا۔

سعودی حکومت نے ہوٹل میں زیر حراست بعض شخصیات کے مالی اثاثوں کے ایک حصے کو حکومت کے حوالے کرنے کے عوض آزاد کردیا تھا جبکہ باقی افراد کو جیل منتقل کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store