ترکی افواج نے بھاری اسلحہ شام کی سرحد پر منتقل کردیا

ترکی افواج نے بھاری اسلحہ شام کی سرحد پر منتقل کردیا ترکی افواج نے بھاری اسلحہ شام کی سرحد پر منتقل کردیا

ترک صدر کے اعلان کے بعد ترکی کی افواج نے شام کے سرحدی علاقوں میں ٹینک اور اسلحہ جمع کرنا شروع کردیا ہے۔ ترکی نے امریکا کے اعلان کے بعد کرد ملیشیا کو کچلنے کا اعلان کیا تھا جس پر عمل درآمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ترک افواج کی جانب سے شام کے سرحدی علاقوں میں افواج کی تعینات بڑھانے کے ساتھ ساتھ وہاں بھاری اسلحہ اور ٹینکوں کو منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکی کی افواج کی بڑی تعداد کو سرحدی شہر حسا میں منتقل کیا گیا ہے جو کسی بڑی کارروائی کا پیش خیمہ ہے۔

ترک صدر کا انقرہ کی پارلیمان میں صحافیوں کے سامنے دیا جانے والا یہ بیان ایک بار پھر اس امر کا اشارہ ہے کہ ترکی شام میں کرد ملیشیا گروپوں کے خلاف وسیع تر کارروائی کرنے والا ہے۔

ترک صدر نے چند روز قبل امریکا کی جانب سے کرد ملیشیا کی تشکیل کےلئے نئے منصوبے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھاکہ اس منصوبے کے سر اٹھانے سےقبل ہی اس کو کچل دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store