لیبیا: دارالحکومت طرابلس کے ہوائی اڈے پر جھڑپ میں 20 افراد جاں بحق

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوائی جہاز کھڑے ہیں فائل فوٹو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوائی جہاز کھڑے ہیں

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسلح افراد کے حملے میں بیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے تحت وزارتِ صحت نے اپنے فیس بُک صفحے پر اطلاع دی ہے کہ معیتیقہ کے ہوائی اڈے پر لڑائی میں ابتدائی طور پر پانچ افراد جاں بحق ہوئے تھے اور چار زخمی افراد تاجوراکے سرجری اسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ زخمیوں کی تعداد کے بارے میں بعد میں بتایا جائے گا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد عام شہری تھے یا مقامی انتظامیہ کے اہلکار تھے۔

اتحاد ی حکومت کی ایک فورس نے پہلے یہ اطلاع دی تھی کہ ایک نامعلوم ملیشیا نے معیتیقہ کے ہوائی اڈے میں قائم ایک جیل سے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے حملہ کیا تھا اور اس کی بعد ان کی وہاں سیکیورٹی فروسز کے ساتھ لڑائی چھڑ گئی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store