شمالی،جنوبی کوریا کے درمیان سرمائی اولمپکس پر مذاکرات کا آغاز

شمالی،جنوبی کوریا کے درمیان سرمائی اولمپکس پر مذاکرات کا آغاز شمالی،جنوبی کوریا کے درمیان سرمائی اولمپکس پر مذاکرات کا آغاز

شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا میں اگلے ماہ منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس میں وفد بھیجنے پر رضامندی کے بعد آج پھر مذاکرت شروع ہوگئے ہیں۔

شمالی کوریا کی جانب سے سرمائی اولمپکس میں وفد بھیجنے پرراضی ہوجانے پر جنوبی کوریا نے اول الذکر کو بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلے میں شرکت کےلیے آج ہونے والے مذاکرت تجویز کیے تھے۔تاہم شمالی کوریا نے سرمائی اولمپکس میں صرف فنکاروں کا وفد بھیجنے پر مزاکرت پر اصرار کیا۔

جنوبی کوریا شمالی کوریا کو قائل کررہا ہے کہ سرمائی اولمپکس کو امن مقابلے تصور کرتے ہوئے حریف ملک کی زیادہ سے زیادہ شرکت پر زور لگارہاہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات دونوں ملکوں کی سرحد پر واقع غیرفوجی علاقے میں مذاکرات کررہے ہیں۔ دونوں اطرف سے 4،4افراد مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔

توقع ہے کہ آج کے مذاکرات میں شمالی کوریا کے فنکاروں کی تعداد، سفری روٹ اور شیڈیول پر بات چیت کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store