انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 2 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت گنجان آباد جزیرے جاوا میں زلرلے کے شدید جھٹکے فائل فوٹو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت گنجان آباد جزیرے جاوا میں زلرلے کے شدید جھٹکے

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت گنجان آباد جزیرے جاوا میں زلرلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلےکے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت جزیرے جاوا میں زلرلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 2 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔

انڈونیشین حکام نے زلزلے کے بعد جاوا کے ساحلی علاقوں کے لیے سمندری طوفان سے متعلق وارننگ جاری کی ہے جس کے بعد لوگ ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا شروع ہوگئے۔

سانحات سے متعلق قومی ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت جکارتی اور کئی دوسرے شہروں اور دیہاتوں میں تقریباََ 20 سیکنڈز تک زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔

دوسری جانب امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز جنوب مغربی شہرتاسک ملایا اورگہرائی 92 کلومیٹر تھی۔

انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store