اسرائیلی بربریت سے مزید 4 نہتے فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

اسرائیلی بربریت سے مزید 4 نہتے فلسطینی شہید، درجنوں زخمی اسرائیلی بربریت سے مزید 4 نہتے فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے چار نوجوانوں کو شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کو دارالحکومت قرار دیئے جانے کے بعد سے عالم اسلام بالخصوص فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں مزاحمت کی نئی لہر ابھر کر سامنے آئی ہے، مغربی کنارے اور غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی جانب سے مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے ۔ جس کے جواب میں اسرائیلی فوج مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں برسانے کے علاوہ فائرنگ بھی کررہی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے میں نہتے فلسطینیوں کے احتجاج کو دبانے کے لیے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 شہری شہید ہوگئے ہیں۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں دونوں پیروں سے معذور 29 سالہ ابراہیم ابوطوریہۃ بھی شامل ہے جو 2008 میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اپنے دونوں پیروں سے محروم ہوا تھا۔

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس روز کے دوران علاقے میں نئی انتفاضہ تحریک کے آغاز سے اب تک 2700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہيں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنے ملک کا سفارت خانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store