بریگزٹ کا دوسرا مرحلہ شروع، مکمل اںخلا 2019 میں ممکن ہوسکتا ہے

برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے فائل فوٹو برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے

یورپی یونین بریگزٹ کے حوالے سے یورپی یونین کا مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں دوسرا اور اہم ترین مرحلہ مارچ دوہزار انیس میں ختم ہوجائے گا۔

یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ 27 یورپی ممالک کے رہنما بخوشی بریگزٹ مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر بات کرنے کو تیار ہیں۔

انھوں نے ٹریسامے کو اس مرحلے تک پہنچنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یورپی یونین اگلے مرحلے کے لیے اندورنی تیاری بھی کرے گا تاہم وہ چاہتے ہیں کہ برطانیہ بھی اپنے نظریے کی مزید وضاحت کرے۔

ادھر برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے اپنے ملک کے یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات کی تکمیل کے بعد یونین کو چھوڑنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔تھریسامے کے مطابق 29 مارچ سن 2019 کو برطانیہ پوری طرح یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا۔

اپنے بیان میں تھریسامے کا یہ بھی کہنا تھا کہ انخلا کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کے ممکنہ تعلقات پر جلد بات چیت شروع کی جائے گی۔ان کے مطابق ابھی بہت سارے معاملات حل طلب ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ لوگوں کے کاروبار اور زندگیوں کو مذاکراتی عمل سے متاثر کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store