طالبان کے حملوں میں 18 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک

طالبان کے حملوں میں 18 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک فائل فوٹو طالبان کے حملوں میں 18 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اٹھارہ سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ادھر افغان فورسز نے ایک کارروائی میں دس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افغان حکام کے مطابق طالبان نے جنوبی صوبے ہلمند اور شمال مشرقی صوبے پکتیکا میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ، نجی افغان ٹی وینے بتایا ہے کہ ہلمند میں طالبان کے حملے میں 14 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

ہلمند کے گورنر حیات اللہ حیات نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار ضلع گریشک کے ایک دور دراز علاقے میں منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کے لئے گئے تھے کہ اس دوران عسکریت پسندوں نے ان پر گھات لگا کر حملہ کردیا۔

دوسری جانب افغان فورسز نے مشرقی صوبے ننگرہار میں کارروائیوں کے دوران داعش کے 10جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، صوبائی حکومت کے مطابق ان دہشتگردوں کو خوگیانی ڈسٹرکٹ میں نشانہ بنایا گیا۔

افغان صدر اشرف غنی نے ایک بار پھر پاکستان اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حکومتی موقف کا اعادہ کیا ، صدارتی دفتر کے مطابق اشرف غنی نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان سے ملاقات کے دوران کابل حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا اعادہ کیا۔

 

install suchtv android app on google app store