موغادیشو: صومالیہ میں خودکش دھماکا، 13 پولیس اہلکار جاں بحق

موغادیشو: صومالیہ میں خودکش دھماکا، 13 پولیس اہلکار جاں بحق موغادیشو: صومالیہ میں خودکش دھماکا، 13 پولیس اہلکار جاں بحق

افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش دھماکے سے13 پولیس اہلکار جاں بحق اور 15زخمی ہوگئےہیں۔

موغا دیشو پولیس ترجمان کے مطابق خودکش بمبار نے پولیس یونیفارم پہنا ہوا تھا اور پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں پریڈ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔پولیس ترجمان نے بتایاہے کہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

پولیس ترجمان میجرمحمد حسین نے بتایا خودکش بمبار نے جنرل کھائی پولیس اکیڈمی میں پولیس پریڈ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

امین ایمبولینس کے ڈائریکٹر نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ابتک 13پولیس اہلکار کے لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store