سعودی عرب کی یمن میں بمباری، 39 افراد جاں بحق

سعودی عرب کی یمن میں بمباری، 39 افراد جاں بحق فائل فوٹو سعودی عرب کی یمن میں بمباری، 39 افراد جاں بحق

سعودی عرب کی جانب سے یمن میں فضائی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے سعودی عرب کی تازہ کارروائی کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد انتالیس ہوگئی ہے۔

یمنی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے صنعا میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد انتالیس ہوگئی ہے جبکہ نوے کے قریب افراد شدید زخمی ہیں۔ یمن کے اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کئی ایک کی حالت تشویشناک ہے جس کے پیش نظر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے۔

یمن کے سیکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا کے شعوب علاقے میں سات مرتبہ بمباری کی۔جن علاقوں میں بمباری کی گئی ہے وہ رہائشی علاقے ہیں اور اسی مقام پر ایک پولیس اسٹیشن بھی واقع ہے۔

یمن کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے جہاں حملے کئے گئے اس پولیس اسٹیشن میں ڈیڑھ سو سے زائد قیدی بھی تھے سعودی عرب گذشتہ کئی سالوں نے یمنی عوام کی مختلف املاک کو نشانہ بنارہا ہے جسکی وجہ سے یمن میں سعودی عرب کے خلاف شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

install suchtv android app on google app store