امریکہ شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار: ریکس ٹلرسن

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن فائل فوٹو امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن

ٹرمپ انتظامیہ نے بلاآخر شمالی کوریا کےسامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں،،وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کہتے ہیں کہ شمالی کوریا سے مذاکرات کےلئے تیار ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سے مذاکرات پر تیار ہیں تاہم شمالی کوریا اپنا راستہ بدلنا ہوگا، شمالی کوریا کےخطرات کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کےخلاف طاقت کا استعمال میری ناکامی ہوگی، شمالی کوریا کی ایٹمی پروگرام سے دستبرداری کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔

شمالی کوریا کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے، امریکا چاہتا ہےکہ شمالی کوریا ایٹمی پروگرام بند کرے اور مذاکرات کی جانب آئے تاہم چین سے بھی کہا ہےکہ متنازع جزیرے پر عسکری تعمیرات روک دے۔

 

install suchtv android app on google app store