یورپی حکومتیں لیبیا آنیوالےمہاجرین کے حقوق پامال کر رہی ہیں: ایمنسٹی

یورپی حکومتیں لیبیا آنیوالےمہاجرین کے حقوق پامال کر رہی ہیں فائل فوٹو یورپی حکومتیں لیبیا آنیوالےمہاجرین کے حقوق پامال کر رہی ہیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ یورپی حکومتیں لیبیا کے حکام کی مدد کر کے اس شورش زدہ ملک میں اسمگلروں کے ہاتھوں تشدد سمیت تارکین وطن کے حقوق کی پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی یورپی شاخ کے سربراہ جان ڈال ہوئیزن کے مطابق یورپی ممالک کا ہدف ہے کہ یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو بحیرہ روم پار کرنے ہی نہ دیا جائے۔اس کے لیے یورپی ادارے لیبیا میں حکام کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتے ہیں تاکہ مہاجرین کی کشتیاں سمندر میں ہی روک لی جائیں اور ان میں سوار افراد کو حراست میں لے لیا جائے۔

ڈال ہوئیزن کے مطابق اس جرم میں یورپی یونین کے رکن ممالک بھی شریک ہیں۔ لیبیا میں اس وقت بیس ہزار سے زائد افراد مختلف حراستی مراکز میں بند ہیں اور انہیں جبری مشقت، تشدد اور استحصال کا سامنا ہے۔

ایسا پہلے نہیں ہورہا ہے بلکہ اس سے قبل بھی کئی انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی جانب سے ایسی رپورٹ سامنے آئیں ہیں کہ یورپی ملک مہاجرین کی کشتیاں خود سمندر میں غرقاب کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں لیکن بدقسمتی سے کئی بھی سطح پر اس حوالے تحقیقات نہیں ہوپائیں ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store