قطر برطانیہ سے24 ٹائیفون لڑاکا طیارے خریدے گا، معاہدے پر دستخط

قطر برطانیہ سے 24 ٹائیفون لڑاکا طیارے خریدے گا، معاہدے پر دستخط قطر برطانیہ سے 24 ٹائیفون لڑاکا طیارے خریدے گا، معاہدے پر دستخط

قطر اور برطانیہ نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت قطر برطانیہ سے چوبیس ٹائیفون لڑاکا طیارے خریدے گا۔

دونوں ملکوں کے درمیان آٹھ ارب ڈالر مالیت کے معاہدے پر قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد ال Attiyah اور ان کے برطانوی ہم منصب Gavin Williamsonنے دو حہ میں دستخط کئے۔

اس موقع پر برطانوی وزیر دفاع نے کہاکہ ان لڑاکا طیاروں سے مشرق وسطیٰ میں دونوں ملکوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے میں قطر کے فوجی مشن کی استعداد کار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

دونوں ملکوں نے مشترکہ کارروائیوں کا دستہ تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا جو قطر اور برطانیہ کی فضائی افواج کے درمیان شراکت داری کا آغاز ہوگا ۔

install suchtv android app on google app store