ٹرمپ کا فیصلہ مسترد، صدر میکرون کا اسرائیلی وزیر اعظم کو دو ٹوک جواب

ٹرمپ کا فیصلہ مسترد، صدر میکرون کا اسرائیلی وزیر اعظم کو دو ٹوک جواب ٹرمپ کا فیصلہ مسترد، صدر میکرون کا اسرائیلی وزیر اعظم کو دو ٹوک جواب

فرانس مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے، ہم ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ صدر میکرون کا اسرائیلی وزیر اعظم کے سامنے دو ٹوک مؤقف، امریکی صدر کے فیصلے کو خود اسرائیل کے لیے بھی نقصان دہ قرار دے دیا۔

فرانس ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے، فرانس کے صدر میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم کو دو ٹوک جواب دے دیا۔ پیرس میں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ فرانس مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔ دونوں ریاستیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدی حدود کے اندر امن کے ساتھ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف اور امن کے لیے خطرناک ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے ٹرمپ کے فیصلے کو صحیح قرار دیتے رہے۔

install suchtv android app on google app store