عراق کا داعش کے خلاف مکمل فتح حاصل کرنے کا اعلان

وزیر اعظم حیدر العبادی فائل فوٹو وزیر اعظم حیدر العبادی

عراق نے داعش کے زیر کنٹرول تمام علاقے واگزار کرالینے کا دعویٰ کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم کے خلاف 3 سالہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ہم نے ان تمام علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے جن پر داعش نے قبضہ جمالیا تھا، شام کی سرحد سے متصل پورے علاقے پر ہماری افواج کا کنٹرول ہے۔

اس لیے اب وہ گزشتہ 3 برسوں سے جاری اس جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں۔

حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ دشمن ہماری تہذیب اور ثقافت کو ختم کرنا چاہتا تھا لیکن ہم نے باہمی اتحاد اور عزم سے اسے ناکام بنادیا۔ ہم نے بہت ہی کم وقت میں ان پر فتح حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں داعش نے شام اور عراق کے بیشتر علاقے پر قبضہ جمالیا تھا تاہم بعد میں شام نے ایران اور روس جب کہ عراق نے امریکا اور دیگر یورپی ممالک کے تعاون سے داعش سے جنگ کی۔

عراق میں ریاستی رٹ بحال ہوگئی ہے تاہم شام کے بعض علاقوں پر اب بھی داعش جنگجوؤں اور دیگر باغیوں کا کنٹرول ہے۔

install suchtv android app on google app store