امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز

امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز

امریکا اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فضائی مشقوں کا آغا کردیا۔ فضائی مشقیں جمعہ تک جاری رہیں گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان مشقوں میں امریکی میرین اور بحریہ کے 12 ہزار اہلکار شرکت کریں گے۔ ان فضائی مشقوں میں 230 طیارے شامل ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق فضائی مشقوں کا مقصد کوریا میں ہر وقت کے لئے تیار رہنا اور امن و امان قائم کرنا ہے۔

امریکا اور جنوبی کوریا فضائی مشقیں ایک ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلاسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ شمالی کورین حکام کے مطابق یہ میزائل امریکا کے کسی بھی حصہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

install suchtv android app on google app store