ٹرمپ سے دورہ برطانیہ کی دعوت واپس لی جائے: صادق خان

برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان فائل فوٹو برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان

برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے اپنی حکومت سے ٹرمپ کے دی گئی دورۂ برطانیہ کی دعوت واپس لینے کا مطالبہ کر دیا،،انکا کہنا ہے کہ ایسے انسان کو خوش آمدید کہنا معاشرے کی تباہی کا سبب بنے گا۔

برطانوی دارالحکومت لندن کی ہردلعزیز شخصیت صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اشتعال انگیز ٹوئیٹس کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرمپ کو برطانیہ کی جانب سے دیا گیا دعوت نامہ واپس لیں۔

ان کا کہنا تھاکہ امریکی صدر کے بیانات معاشرے کی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں ان کا کہنا تھاکہ انکے بیانات سے محسوس ہی نہیں ہوتا ہے کہ وہ کسی ملک کے صدر ہے ان کے بیانات سے انتہا پسند کو بڑھاوا دینے کی بو آتی ہے جو کسی بھی معاشرے کےلئے انتہائی خطرناک ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے امریکی صدر کو لندن میں خوش آمدید نہ کرنے کا اعلان کیا تھاادھر اپوزیشن لیڈر جرمی کوربن نے بھی امریکی صدر کے بیان کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور برطانوی حکومت سے انکے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store