گرفتار سعودی شہزادہ متعب بن عبداللہ رہا

 شاہ عبداللہ کے بیٹے اور نیشنل گارڈ کے سابق سربراہ شہزادہ متعب فائل فوٹو شاہ عبداللہ کے بیٹے اور نیشنل گارڈ کے سابق سربراہ شہزادہ متعب

سعودی خزانے کو بھرنے کے بعد حکومت نے مالدار شہزادوں کو چھوڑنا شروع کردیا ہے حکام کے مطابق شہزادے متعب بن عبدللہ کو چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ تین دیگر شہزادوں سے سودے طے پا گئے ہیں۔

گرفتار سعودی شہزادہ متعب بن عبداللہ رہا ہوگئے، سعودی حکام نے کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادہ متعب بن عبداللہ کو رہا کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

سعودی عرب میں چار نومبر کو کئی شہزادوں، وزراء اور سرمایہ کاروں کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سابق فرماں روا شاہ عبداللہ کے بیٹے اور نیشنل گارڈ کے سابق سربراہ شہزادہ متعب بھی شامل تھے۔

مزید جانئیے: سعودی عرب، کرپشن کے الزام میں وزرا اور 10 شہزادے گرفتار

غیر ملکی خبر ایجنسی نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادہ متعب بن عبداللہ کو ایک ارب ڈالر واپس کرنے کے سمجھوتے پر رہا کیا گیا ہے۔

ادھر مغربی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار مزید 3 شخصیات نے ڈیل کرلی۔

مغربی میڈیا کے مطابق رہائی کے لیے سمجھوتا کرنے والے ان افراد کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store