پوپ فرانسس کی 3 روزہ دورے پر میانمار آمد

پوپ فرانسس کی 3 روزہ دورے پر میانمار آمد پوپ فرانسس کی 3 روزہ دورے پر میانمار آمد

پوپ فرانسس تین روزہ دورے پر میانمار پہنچ گئے۔ پوپ فرانسس میانمار کا دورہ کرنے والے پہلے پوپ ہیں۔

ویٹی کن ترجمان کے مطابق پوپ امن، سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام لے کر میانمار گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کے لئے دورہ میانمار انسانی حقوق اور سفارتکاری کے درمیان توازن کا بڑا چیلنج ہے۔

روہنگیا مسلمانوں پر ریاستی تشدد کی کھل کر مذمت کرنے کےبارے میں لوگوں کی ان سے امیدیں وابستہ ہیں۔

تین روز میانمار میں گزارنے کے بعد پوپ فرانسس بنگلہ دیش جائیں گے جہاں روہنگیا مسلمانوں کے ایک گروپ سے ان کی ملاقات کا امکان ہے۔

اس سے قبل پوپ جان پال دوم نے 1986 میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store