عراقی شہر کرکوک سے ترکی کے لیے تیل کی پائپ لائن

عراقی شہر کرکوک سے ترکی کے لیے تیل کی پائپ لائن عراقی شہر کرکوک سے ترکی کے لیے تیل کی پائپ لائن

عراق اور ترکی کے درمیان کردستان معاملے پر تعاون کے بعد ایک اور باہمی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ عراق نے ترکی کو پائپ لائن کے زریعے تیل سپلائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عراق نے کرکوک شہر سے ترکی کو تیل کی فراہمی کے لیے نئی پائپ لائن کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ عراقی وزارت برائے تیل کے مطابق پرانی اور بری طرح تباہ حال پائپ لائن اس نئی پائپ لائن سے تبدیل کیا جائے گا۔

سن 2014ء میں کرکوک پر شدت پسند تنظیم داعش نے قبضہ کر لیا تھا، تاہم امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی مدد سے عراقی فورسز نے دو برس قبل اس شہر سے دہشت گردوں کو دوبارہ پسپا کر دیا تھا۔تاہم اس پائپ لائن کو دوبارہ تاحال بحال نہیں کیا جاسکا تھا کیونکہ دہشت گردوں کی جانب سے اس کو کئی جگہوں سے تباہ کردیا گیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان کردستان معاملے پرتعاون کے بعد اب کئی شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store