لندن: آکسفورڈ سرکس اسٹیشن پر افواہ سے بھگدڑ، 16زخمی

لندن: آکسفورڈ سرکس اسٹیشن پر افواہ سے بھگدڑ فائل فوٹو لندن: آکسفورڈ سرکس اسٹیشن پر افواہ سے بھگدڑ

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن کی اہم ترین شاہرہ میں بھگدڑ کے واقع کی تحقیقات شروع کردیں ہیں برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ شاپنگ میں مصروف شہریوں کو خوف حراس میں مبتلا کرنا سنگین ترین جرم ہے۔

برطانیہ میں بلیک فرائیڈے کی شاپنگ میں مصروف ہزاروں شہریوں میں پھیلنے والے افوہ کی تحقیقات کےلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ہونے والی تحقیقات میں اہلکاروں نے فائرنگ اور مشتبہ لوگوں کی جانب سے شہریوں کو ڈرانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

برطانوی دارالحکومت لندن کی آکسفورڈ اسٹریٹ اور آکسفورڈسرکس سب وے فائرنگ کی اطلاعات کےبعد کچھ دیر بند رہنے کے بعد دوبارہ کھل گئےتھے۔

فائرنگ کی افواہ کے بعد بھگدڑ مچنے کے دوران 16 افراد زخمی ہوگئے تھے لندن کی تمام مارکیٹس میں ایسی صورتحال سے بچنے کےلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ شہریوں کو پولیس کے علاوہ دیگر افراد کی اطلاعات پر کان نہ دھرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store