بھارتی فوج کی اخلاقی پستی: ماتحت افسر کی بیٹی سے اجتماعی زیادتی

بھارتی فوج کی اخلاقی پستی: ماتحت افسر کی بیٹی سے اجتماعی زیادتی بھارتی فوج کی اخلاقی پستی: ماتحت افسر کی بیٹی سے اجتماعی زیادتی

بھارتی فوج اخلاقی پستیوں کے دندل میں پھنسنے لگی ہے۔ بھارتی فوج کے کرنل نے اپنے ہی لیفٹیننٹ کرنل کی بیٹی کو بے آبرو کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے کرنل کو لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔کرنل نے دوست کے ساتھ مل کر لیفٹننٹ کرنل کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اکیس سالہ لڑکی کی درج ایف آئی آر کے مطابق کرنل نے ماڈلنگ کا جھانسہ دے کر اپنے دوست کے گھر بلایا جہاں اسے نشہ آور مشروب پلایا گیا اور پھر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

بھارتی فوج کے کرنل نے لڑکی کو دھمکی بھی دی کہ اس کے منہ کھولنے پر اس کے والد کا مستقبل تباہ کردے گا۔ گزشتہ دنوں بھارت انٹیلجنس کی شائع کردہ رپورٹ میں بھی بھارتی فوج میں زیادتی اور خودکشیوں کے رجحان بڑھنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store