افغانستان میں طالبان کے خلاف آپریشن، تیس طالبان مارنے کا دعویٰ

افغانستان میں طالبان کے خلاف آپریشن، تیس طالبان مارنے کا دعویٰ افغانستان میں طالبان کے خلاف آپریشن، تیس طالبان مارنے کا دعویٰ

افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران تیس طالبان مارے گئے ہیں جن میں ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ وردک اور دیگر علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ میدان میں آپریشن کے دوران ایک کمانڈر سمیت سولہ طالبان مارے گئے ہیں۔ اور ان کا گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔

افغان حکام نے دعویٰ کیاکہ میدان کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی آپریشن جاری ہے۔ اور جھڑپوں کے دوران چودہ طالبان مارے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store