میانمار روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے: امریکی وزیر خارجہ

 امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن فائل فوٹو امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن

امریکا نے میانمار میں مسلمانوں کے نسل کشی پر سخت موقف اختیار کرلیا ہے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے میانمار کی افواج کو نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

امریکا نے بھی روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو نسل کشی قرار دے دیا۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کہتے ہیں کہ حقائق بتاتے ہیں کہ میانمار روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقائق کے جائزے کے بعد واضح ہے کہ حکومت روہنگیا کی نسل کشی کر رہی ہے، کسی قسم کی بھی اشتعال انگیزی روہنگیا پر جاری افسوسناک مظالم کی توجیہہ نہیں ہوسکتی۔

امریکی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ برمی فوج، سیکیورٹی فورسز اور مقامی ملیشیا کے مظالم نے لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے گزشتہ ہفتے میانمار کا دورہ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store