روسی صدر اور سعودی بادشاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

سعودی عرب کی یمن کے خلاف جنگ پچاس ہزار بچوں کے جان لےگئی،،اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں جنگ کی وجہ سے بدترین بحران پیدا ہوگیا ہے۔ 

اقوام متحدہ نےیمن کی صورتحال کو انسانی تاریخ کا بدترین بحران قرار دےدیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق یمن کے محاصرے کے باعث اس سال وہاں جنگ، بھوک اور بیماری کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 50ہزار سے زائد ہوگئی۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن کے محاصرے کی وجہ سے بھوک اور بیماریوں سے روزانہ 130بچوں موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ایک کروڑ 10لاکھ بچوں سمیت 2کروڑ یمنی فوری امداد کے منتظر ہیں، جبکہ محاصرہ جزوی ختم ہونےکےباوجود32لاکھ یمنی بھوک کاشکارہوں گے۔

اقوام متحدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاج اورغذانہ ملی توچندماہ میں ڈیڑھ لاکھ یمنی بچےموت کا شکار ہوجائیں گے۔

install suchtv android app on google app store