لندن میں رضاکارانہ اسلحہ جمع کرانے کی مہم

برطانیہ میں معاشرے کو اسلحہ سے پاک کرنے کےلئے مہم زور شور سے جاری ہے،شہریوں کی جانب سے پولیس حکام کا اسلحہ جمع کرایا جارہا ہے۔

لندن میں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرانے کی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ یہ مہم ایک ہفتے سے جاری ہے اور اس دوران شہریوں کی جانب سے 140ہتھیار اور3859گولیاں جمع کر وائی گئی ہیں ۔

پولیس نے مزید کہاہے کہ رضاکارانہ اسلحہ جمع کرانے کی مہم سے جرائم کی شرح میں کمی ہوگی۔دوسری جانب بر طانوی وزیر خارجہ بورس جانسن یہ ایک خوبصورت ملک کے لیے امید کا لمحہ ہے،برطانیہ ایک جائز حکومت کے قیام میں مدد فراہم کرے گا۔انکا کہنا تھاکہ برطانیہ کو اسلحہ سے پاک کرکے معاشرے میں اعلی اخلاقی اقدار کو فروخ دیں گے۔

انہوں نے اسلحہ جمع کرانے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ لوگ جو اسلحہ جمع کرارہے ہیں اور برطانیہ میں ایک عظم معاشرتی اقدار کی بنیاد اپنے ہاتھوں سے رکھ رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store