ایرانی صدر کا شام ، عراق میں داعش کیخلاف فتح کا اعلان

ایرانی صدر کا شام ، عراق میں داعش کیخلاف فتح کا اعلان ایرانی صدر کا شام ، عراق میں داعش کیخلاف فتح کا اعلان

حسن روحانی کا کہنا ہے کہ اصل کام تو متعلقہ ممالک کی فورسز اور عوام نے کیا، ہم نے انکی مدد کی۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے شام اور عرق میں داعش کے خلاف فتح کا اعلان کردیا ہے۔ ایک ٹی وی خطاب کے دوران حسن روحانی نے تمام جنگجوؤں، آیت اللہ خامنہ ای اور شام و عراق کی مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس گروہ کا خاتمہ ہو گیا ہے جس نے گناہ، تباہی اور خونریزی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

حسن روحانی نے ایران کی پاسداران انقلاب فورسز اور اس کے غیر ملکی ونگ القدس فورس کو بھی شاندار فتح کی مبارکباد دی ۔حسن روحانی نے کہا کہ اصل کام تو متعلقہ ممالک کی فورسز اور عوام نے کیا، ہم نے انکی مدد کی۔

install suchtv android app on google app store