سعد حریری واپس لبنان پہنچ گئے، لبنانی صدر سے ملاقات کا امکان

 وزیراعظم سعد الحریری فائل فوٹو وزیراعظم سعد الحریری

لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری تین ہفتے کے بعد مصر اور قبرص کے مختصر دورے کے بعد واپس بیروت پہنچ گئے ہیں،،مستعفی وزیراعظم کے آج لبنانی صدر سے ملاقات کا امکان ہے۔

لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری رات گئے بیروت کے بین الاقوامی رفیق حریری ہوائی اڈے پر اترے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے سعد حریری کو قید کر رکھا ہے: لبنانی صدر کا الزام

بیروت واپسی سے قبل انہوں نے قبرص اور مصرمیں بھی مختصر قیام کیا۔ مصر کے مختصر دورے کے دوران سعد حریری نے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں لبنان کے موجودہ بحران اور خطے میں تیزی کے ساتھ تبدیل ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ مصری ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی نے بتایا کہ صدر السیسی اور سعد الحریری کے درمیان ملاقات میں لبنان کی داخلی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی جانئیے: شاہ سلمان سے لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کی ملاقات

لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری بیروت میں لبنانی صدر مشعل عون سے ملاقات کریں گے جس میں انکے استعفی سے متعلق بات چیت کی جائے گی لبنانی صدر نے تاحال انکا استعفی منظور نہیں کیا ہے۔

سعد حریری نے تین ہفتے پیشتر سعودی عرب کے دورے کے دوران وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے استعفیٰ دینے کے بعد کئی قسم کی افواہیں گردش کرنے لگیں اور یہ کہا جانے لگا کہ سعد الحریری سعودی عرب میں قید ہیں۔

install suchtv android app on google app store