سعودی عرب قطر کی حکومت گرانا چاہتا تھا: خالد العطیہ

قطر وزیر دفاع نے سعودی عرب کی مداخلت کا پردہ چاک کردیا ہے،،قطری وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے قطر میں حکومت گرانے کےلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن اسکو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

قطر کے وزیر دفاع خالد العطیہ نے الجزیرہ ٹیلیویژن سے گفتگو میں کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان موجودہ بحران کھڑا کرنے سے قطر کا محاصرہ کرنے والے ملکوں کے مقصد اور سنہ انّیس سو چھیانوے، دو ہزار تیرہ اور دو ہزار چودہ کے بحرانوں کے مقاصد میں کوئی فرق نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ قطر اپنے بنیادی اصول سے ہرگز چشم پوشی نہیں کرے گا۔ قطر کے وزیر دفاع نےمصری میڈیا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا ہے کہ حقیقت میں مصری میڈیا کو ایک اور ملک پراپیگنڈا کے لئے فنڈز فراہم کررہا ہے۔

تاکہ حالات اپنے مطابق کے طور پر چلائے جاسکیں،،انھوں نے کہا کہ ہر طرح کے اختلاف کو مذاکرات سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے اور قطر محاصرہ کرنے والے ملکوں سے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

install suchtv android app on google app store