پہلے لوگ شیر سے ، اب گائے سے ڈرتے ہیں: لالو پرشاد

معروف بھارتی رہنما لالو پرشاد یادیو نےتسلیم کیا ہے کہ نریندر مودی کے دور میں انتہا پسندی ہرحد پار کرگئی ہے،انکا کہنا ہے کہ مودی کے کارندوں نے گائے جیسے معصوم جانور کو شیر کی طرح درندہ بنا دیا ہے۔

معروف بھارتی رہنما لالو پرشاد یادیو نے کہا ہے کہ پہلے لوگ شیر سے ڈرتے تھے ،اب گائے سے ڈرتے ہیں, یہ سب مودی سرکار کی دین ہے۔

اپنی پارٹی راشٹریہ جنتا دل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا گاؤ رکھشا کمیٹیوں کی وجہ سے ریاست بہار کا معروف سونی پور میلہ مویشیاں جسے ایشیا کا سب سے بڑا میلہ مویشیاں خیال کیا جاتا تھا , ایک ایسا میلہ بن چکا ہے جس میں کسی قسم کے مویشی نہیں لائے جاتے ۔

مودی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں بی جے پی کو بری طرح شکست سے دوچار کریں گی۔

install suchtv android app on google app store